• news

پی ٹی وی کی رونقیں بڑھانا مشن ہے : سیف الدین

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلیویژن لاہور مرکز کے جنرل منیجر سیف الدین نے کہا ہے کہ قومی اور علاقائی نشریات میں پی ٹی وی لاہور کے کردار کو بڑھانا اور رونقیں دوبالا کرنامشن ہے۔ نمائندہ نوائے وقت کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ٹیلیویژن محض ایک ٹی وی چینل نہیں بلکہ قومی ادارہ ہے جو ملک کی ثقافتی اور نظریاتی اساس کے تحفظ کیساتھ ساتھ ملک کے بہتر امیج کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ جنرل منیجر کا عہدہ چیلنج سمجھ کر لیا ‘ مرکز کو عروج پر پہنچانا اولین ترجیح ہو گی۔ آ ج پی ٹی وی پہلے سے کہیں آزاد اور خودمختار اداہ ہے ۔ پی ٹی وی پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں کلیدی کردار کا حامل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن