2018 میں 30ہزار یہودیوں کا قبلہ اول میں داخل ہو کر بے حرمتی کا ارتکاب
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ رواں سال کے دوران 30ہزار یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے انچارج فراس دبس نے بتایا کہ یکم جنوری 2018 سے اب تک 29900 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔ا لدبس نے کہا کہ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال 4 ہزار زیادہ یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ خیال رہے کہ فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے یہودی آباد کاروںکو دھاوئوں سے روکنے کے لیے بار بار مطالبات کرتے رہے ہیں مگر اسرائیلی پولیس نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطالبات پر کوئی کان نہیں دھرے۔ اس کے برعکس اسرائیلی پولیس یہودی آباد کاروںکو مراکشی دروازے سے قبلہ اول میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرتی اور یہودیوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرتی رہی ہے۔