• news

بنگلہ دیش میں الیکشن سے قبل چھ لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات سے قبل ممکنہ تشدد کے پیش نظر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اتوار کو ہونے والے اس الیکشن سے ایک روز قبل ملک بھر میں چھ لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ ریکارڈ مسلسل چوتھی مرتبہ میدان مار لے گی۔ انتخابی مہم کے دوران حکمران عوامی لیگ اور مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے حامیوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن