• news

عمران خان کی سچ گوئی کے باعث ملک قائداعظم کا حقیقی پاکستان بنے گا، بشیر خان کا یوم قائد کی تقریب سے خطاب

جدہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے زیر اہتمام قائد اعظم کے142ویں جشن ولادت حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے رکن قومی اسمبلی بشیر خان نے کہا کہ عمران خان کی سچ گو ئی اور ملک سے محبت پاکستان کو قائد اعظم کا حقیقی پاکستان بنائے گی۔ وہ پی ٹی آئی جدہ کے زیر اہتمام یوم قائد کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان کو کرپشن کے خلاف 22 سال کی جدوجہد اور ورکرز کی قربانیوں سے کامیابی حاصل ہوئی اور وہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ جدہ انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت نے کہا کہ گو میرا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں مگر میرا ایمان ہے کہ عمران خان کی شکل میں پاکستان کو قائد اعظم کا جانشین ملا ہے۔ ڈاکٹر راشد علی خان نے تحریک پاکستان پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے شہباز بھٹی، حفیظ آرائیں، انوسٹر فورم کے شفقت محمود، پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے نائب صدر ڈاکٹر سیدراشدعلی شاہ اور جدہ سٹی کے صدر احمد بشیر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں قائد آعظم پر ایک ڈاکومینٹری اور پی ٹی آئی کے آرگنائزر برائے سعودی عرب ومشرق وسطی ذوالقرنین کا یوم قائد آعظم پر پیغام اسکرین پر پیش ہوا۔ بچوں میں بابائے قوم پر ذہنی آزمائش کا مقابلہ ہوا اور تحائف سے نوازا گیا۔ عمر فروخ اور عمران نے قومی و ملی تغمہ بھی پیش کئے۔ نظامت کے فرائض ظہیر خان اور قربان احمد نے سر انجام دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن