• news

تاجروں اور صنعتکاروں کے مطالبہ پر وزیراعظم آئندہ ماہ فیصل آباد کا دورہ کرینگے: ضیاء علمدار

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تاجروں اور صنعتکاروں کے مطالبہ پر وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے گرے کلاتھ کارخانہ بازار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئی بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر اس شہر کی تاجر برادری کا منتخب پلیٹ فارم ہے جس پر تاجروں کے اجتماعی مفادات کیلئے جدوجہد جاری ہے۔وہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے ملے تھے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو تاجر برادری کے اہم مسائل سے آگاہ بھی کیا۔ان کی دعوت پر وزیراعظم نے فیصل آباد آنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ تاجروں سے براہ راست ان کے مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔ انہوں نے ملکی ترقی کیلئے برآمدات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ درآمدی اور برآمدی فرق کو کم کرنے کیلئے حکومت ہر سطح پر برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن