• news

الجزائر، غیرقانونی ہجرت معاملہ،سیکورٹی ادارے ناکام،حکومت کی علماء اور مساجد سے مدد کی اپیل

الجزائر سٹی (آئی این پی) افریقی ملک الجزائر میں شہریوں کی غیر قانونی طور پر یورپی ممالک کی طرف ہجرت روکنے کے لیے مساجد اور علماء کرام سے معاونت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ہفتہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک کی بیشتر مساجد میں علماء اور مساجد کے آئمہ کرام نے "غیر قانونی ہجرت" کو اپنے خطبات کا موضوع بنایا۔الجزائر کی مساجد سے غیر قانونی ہجرت کے خلاف آواز ایک ایسے وقت میں اٹھائی گئی ہے جب حالیہ ہفتوں کے دوران یورپی ملکوں کی طرف نقل مکانی کی کوشش کے دوران درجنوں افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔مساجد سے شہریوں کو غیر قانونی ہجرت سے روکنے کی کوشش کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے۔ نوجوانوں، خواتین اور بچوں کوغیر قانونی طور پر یورپی ملکوں کو لے جانے کی مہمات کے خلاف حکومت نے مساجد کے آئمہ سے مدد مانگی تھی۔حکومت کومساجد کے آئمہ سے اس وقت رجوع کرنا پڑا جب ملک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کو یورپ اور دوسرے ملکوں کی طرف ھجرت سے روکنے میں ناکام رہے اور اس غیر قانونی ہجرت کے نتیجے میں شہریوں کا بے پناہ جانی نقصان ہوا۔الجزائر کے وزیر برائے مذہبی امور محمد عیسیٰ نے "فیس بک" پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ علمائ￿ کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وطن اور قوم کے لیے اپنے خطبات میں بات کریں اور نوجوانوں کی غیرقانونی ھجرت کی روک تھام کے لیے منبرو محراب سے آواز اٹھائیں۔الجزائری وزیر کا کہنا تھا کہ موت کی کشتیاں آئے روز ہمارے نوجوانوں کی جانیں لے رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن