سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق ہونیوالا نوجوان فیصل آباد میں سپردخاک
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں مقیم چک نمبر64ج۔ب کا رہائشی نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ چک نمبر64ج۔ب کے رہائشی ماسٹر محمد یعقوب کا تیس سالہ بیٹا محبوب علی سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا جس کی نعش گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئی تھی، اسے چک 64ج۔ب کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی چھ سال قبل ملازمت کے سلسلہ میں سعودی عرب گیا تھا۔