• news

نوجوانوں کو فنی تربیت دینا خوش آئند ہے، جرمن سفیر کا ٹویٹر پیغام زلفی بخاری، عثمان ڈار سے ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں نوجوانوں کو فنی تربیت دینا خوش آئند قرار دے دیا۔ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے گزشتہ روز وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری اور عثمان ڈار کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جرمنی کے سفیر نے کہا نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ تربیت یافتہ نوجوان کے ہاتھ پاکستان کی تقدیر ہے اور یہی کامیاب پاکستان کی کلید ہے۔
جرمن سفیر

ای پیپر-دی نیشن