• news

غیر شفاف الیکشن: انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کی گورننگ باڈی تحلیل

لاہور (نیوز رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان میں ہیڈ کوراٹرز کے 3 سالہ انتخابات میں شفافیت کا پہلو نہ ہونے کے باعث سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے موجودہ باڈی کو معطل کردیا ہے۔ متعلقہ اتھارٹی نے انجینئر طاہر بشارت چیمہ کو چھ ماہ کےلئے آئی ای پی کا نیا صدر /ایڈمنسٹریٹر بنا دیا ہے۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابق گورننگ باڈی کو معطل کیا جاتا ہے اورا نجئینر طاہر بشارت اس دوران نئے الیکشن کروانے کے ذمہ دار ہونگے اور انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد تمام اختیارات نئی باڈی کو منتقل کریں گے۔ اس سے قبل سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو درخواست میں کہا گیا تھا کہ موجودہ گورننگ باڈی 2019-21 کے لئے شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہیں ہیں جس کی وجہ الیکشن کا عمل مکمل نہیں ہوا اور ووٹنگ بھی مکمل نہ ہوسکی ان الزامات پر ایک کمیٹی قائم کی گئی جس میں لگائے جانیوالے الزمات درست ثابت ہوئے جس کے بعد موجودہ گورننگ باڈی کو معطل کردیا گیا اور نئے الیکشن کروانے کی ذمہ داری انجینئر طاہر بشارت چیمہ کو دی گئی۔
باڈی تحلیل

ای پیپر-دی نیشن