• news

شہبازشریف کی زیرصدارت پبلک اکاﺅنس کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج پیر جبکہ تیسرا اجلاس کل منگل کو ہو گا ۔ آج کے اجلاس آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی، جبکہ ( کل) پی اے سی کی جانب سے نیب کو بھیجے گئے کیسوں پر پیشرفت، "کارکے" منصوبے اور ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے جاری منصوبوںپر بریفنگ دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کا دوسرا اجلاس ( آج) پیر کو چیئرمین شہباز شریف کی صدارت میں سہ پہر تین بجے ہو گا ، جس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی ، پی اے سی کا تیسرا اجلاس (کل) منگل کو صبح ساڑھے دس بجے ہو گا جس میں پاور ڈویژن کی طرف سے" کارکے" منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ، جبکہ وزارت آبی وسائل کی طرف سے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے جاری منصوبوں بشمول نولانگ ڈیم پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی ، کل کے اجلاس میں پی اے سی کی جانب سے 2008سے نیب کو بھیجے گئے کیسوں پر پیشرفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی ۔
پی اے سی اجلاس

ای پیپر-دی نیشن