• news

وزیراعظم عمران خان 3 جنوری کو ترکی کے دو روزہ پر روانہ ہونگے، ترک صدر سے ملاقات ، بزنس فورم سے خطاب کرینگے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 3 جنوری سے ترکی کا دو روزہ دورہ کریں گے، دفتر خارجہ کے مطابق یہ وزیراعظم عمران خان کا ترکی کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔دفتر خارجہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ترکی جائیگا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود بھی شامل ہوں گے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، وزیراعظم عمران خان ترکی میں بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ اسکے علاوہ ترک کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی تعلقات کو اور فروغ ملے گا، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور کمرشل تعلقات کے شعبے میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن