• news

ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والے بڑے افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والے بڑے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے بڑے ٹیکس نادہندگا سے ریکوری کیلئے سپیشل یونٹ قائم کر دیا۔ سپیشل یونٹ 20 بڑے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس ریکوری کیلئے تحقیقات کریگا۔ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایکشن منگل سے شروع ہو جائیگا اور سپیشل یونٹ نے فاسٹ ٹریک کی بنیادوں پر ایک ماہ میں ریکوری کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔
ایف بی آر/ کارروائی

ای پیپر-دی نیشن