• news

مقبوضہ کشمیر : 4 شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت آزادی کے حق بھارت کیخلاف نعرے

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمےر مےں گزشتہ روزضلع پلوامہ مےںبھارتی فورسز کے ہاتھوں شہےد ہونے والے چار نوجوانوں کی نماز جنازہ مےں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق بھارتی فوجےوں نے گزشتہ روز ضلع کے علاقے راجپورہ مےں محاصرے اور تلاشی کی اےک کارروائی کے دوران نوجوانوں کو شہےد کےا تھا۔ شہےد نوجوانوں کی نماز جنازہ ضلع مےں ان کے آبائی علاقوں رحمو، ٹکنو ، اورپرچھو مےں ادا کی گئی۔ ضلع کے دور دراز اور ملحقہ علاقوں سے بزرگ ،خواتےن اور بچوں سمےت ہزاروں افرادنے جنازوں مےں شرکت کے لےے شہےد نوجوانوں کے آبائی علاقوں کا رخ کےا۔ شہداءکو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق مےں فلک شگاف نعروں کی گونج مےں سپرد خاک کےاگےا۔ شہےد نوجوانوں کی شناخت مزمل نبی ڈار، وسےم اکرم وانی، مزمل نذےر بٹ اور حارث احمد کے طورپر ہوئی ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیر میں قیمتی انسانی جانوں کا زیاں مسلسل جاری ہے ۔
مقبوضہ کشمیر

ای پیپر-دی نیشن