مسلم لیگ ن بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست الیکشن کمشن سے عبدالقادر بلوچ صوبائی سیکرٹری جنرل کو نوٹس جاری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ اور جنرل سیکرٹری کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار محمد اشرف ساغر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ(ن) کے بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے،مسلم لیگ (ن)بلوچستان کی صوبائی کونسل کے 303 رکن ہیں ،جبکہ بغیر کسی طریقہ کار کے عبدالقادر بلوچ کو صدر کے لیئے نامزد کر دیا گیا،وقت بھی نہیں دیا گیا ایسے ہی چار بندوں نے بیٹھ کر فیصلہ کر دیا کہ یہ جنرل سیکرٹری ہیں، احسن اقبال نے نوٹیفائی کیا وہ خود بھی نوٹیفائی کرنے کے مجاز نہیں ہیں وکیل نے کہا کہ درخواست گزار بھی(ن) لیگ کی صوبائی کونسل کا ممبر ہے،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو پارٹی کے سربراہ کو فریق نہیں بنانا چاہئے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا (ن)لیگ کی سنٹرل فارمیشن کا اس الیکشن سے کوئی تعلق نہیں؟
مسلم لیگ (ن) بلوچستان