چین نے غیر ملکی کمپنیوں کیلئے دروازے کھول دئیے
شنگھائی(آئی این پی/شِنہوا)چین کی کھلے پن کی پالیسی نے غیر ملکی کاروباری کمپنیوں کیلئے کاروبار کے دروازے کھول دئیے ہیں۔اس پالیسی کے تحت شنگھائی میں فرانس سے گوشت کی درآمد شروع ہو گئی ہے۔جسے سپر مارکیٹوں میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔جبکہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران چینی مارکیٹوں میں بھی فرانس سے درآمدی گوشت خوب بک رہا ہے۔چین نے درآمد کنندگان کیلئے نومبر میں ہونے والے بین الاقوامی نمائش کے بعد کھلے پن کی پالیسی کو مزید وسعت دے دی تھی۔