ڈیرہ اسماعیل خان: اہل محلہ نے 2 موٹرسائیکل چوروں کو حوالہ پولیس کر دیا، متعدد وارداتوں کا ا نکشاف
ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) قصوریہ چوک پر موٹرسائیکل چوری کی واردات اہل محلہ نے ناکام بناتے ہوئے دو موٹرسائیکل چور پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دئیے۔ ملزم نے دوران تفتیش موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے دیگر ساتھیوں کے نام پولیس کو بتا دئیے۔ سٹی پولیس نے دونوں موٹرسائیکل چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔