بیس بال کی 2018 کی آخری رینکنگ ،جاپان کی ٹیم پہلے نمبر پر، پاکستانی ٹیم کی 24ویں پوزیشن
لاہور(آئی این پی)بیس بال کی سال2018 کی آخری رینکنگ میں جاپان کی ٹیم پہلے نمبرپررہی جبکہ پاکستانی ٹیم 24ویں نمبر پر رہی۔ ورلڈ بیس بال، سافٹ بال کانفرڈیشن( ڈبلیو بی ایس سی)کی جانب سے جاری ہونیوالی رینکنگ میں 5796 پوائنٹس کے ساتھ جاپان پہلے نمبر پر ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکہ کی5565 پوائنٹس، تیسرے نمبر پرکوریاکی4987 پوائنٹس، چوتھے نمبر پر تائی پی کی3569 پوائنٹس، پانچویں نمبر پر کیوبا3516 پوائنٹس، چھٹے نمبر پر میکسیکوکی3393 پوائنٹس، ساتویں نمبر پر آسٹریلیا کی2440 پوائنٹس ہیں۔ جبکہ پاکستان 364 پوائنٹس کے ساتھ24 ویں نمبر پر ہے۔