دوسری نیشنل فینسنگ چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر
لاہور(سپورٹس رپورٹر) دوسری نیشنل فینسنگ چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پزیر ہو گئی۔ مردوں کی کیٹیگری میں پہلی اور دوسری پوزیشن پنجاب کے نام رہی، ویمن ٹیم ایونٹ میں پنجاب نے میدان مار کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ ریلوے کی ٹیم نے دوسری اور اسلام آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویمن سنگل ایونٹ میں پنجاب کی سنیلا مغل نے پہلی، روزی بلوچ نے دوسری اور زایمہ خالد نے تیسری پوزیشن حا صل کی۔ ایونٹ میں مینز سنگل ، مینز ٹیم ، ویمن سنگل اور ویمن ٹیم کے مقابلے ہوئے۔ مردوں میں مجدد اعوان نے پہلی ، نذر بھٹی نے دوسری اور محمد وقاص نے تیسری پوزیشن لی۔ ویمن سیبر ایونٹ میں سندھ کی اقراء نے پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب کی خدیجہ کی دوسری اور اسلام آباد کی زایمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔