• news

چین پاکستان کو کمرشل بنیادوں پر 2ارب ڈالر کا قرضہ دیگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین پاکستان کو کمرشل بنیادوں پر 2ارب ڈالر کا قرضہ دے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل یہ خبرعالمی ذرائع ابلاغ نے شائع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ چین پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کیلئے 2ارب ڈالر کا قرضہ دے گا۔ یہ رقم تین سال کیلئے دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن