خیبر پی کے کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، فاٹا اصلاحات سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے
پشاور(آن لائن)خیبر پی کے کابینہ کا اجلاس آج (بدھ کو ) ہو گا ۔ جس میں صوبائی معاملات سمیت فاٹا اصلاحات پر مجموعی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پی کے حکومت کی کابینہ کا اجلاس آج (بدھ ) 2 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مختلف صوبائی امور زیر بحث آئیں گے۔ فاٹا اصلاحات پر بھی مجموعی پیشرفت کا کابینہ جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں بی آر ٹی منصوبہ، سوات ایکسپریس ہائی وے سمیت دیگر منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔