• news

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کے روز ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوگا۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ 20نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔ کابینہ اجلاس کیلئے ایجنڈے میں منی لانڈرنگ اور جعلی اکائونٹس کے حوالے سے 172 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلہ اوریونین کونسل چیئرمینوں کی رجسٹریشن بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کابینہ غربت کے خاتمے کے حوالے سے کوآرڈینشن کونسل کے قیام کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ نرسنگ کونسل کے ارکان کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں دبئی ایکسپوکیلئے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ، قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو شکیل کی منظوری دی جائے گی۔ غیر معیاری سٹنٹس اور کراچی ٹرانسفارمیشن کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی کے معاملات بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن