نئے سال میں سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کیخلاف بھی درخواست دائر کر دی گئی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) نئے سال میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف بھی درخواست دائر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کے خلاف درخواست دائر کی جس میں خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر پر اعتراض اٹھایا گیا۔ درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق زیر تفتیش ملزموں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جاسکتے درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ یہی نکتہ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو زیر سماعت ہے۔ اس کے باوجود خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی سپیکر نے غیرقانونی طور پر خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے خلاف حکم امتناعی جاری کرکے اس پر عمل درآمد معطل کیا جائے۔