شہباز شریف کی ایم آر آئی رپورٹ، مہروں میں خرابی کی علامات
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد ایم آر آی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مہروں کی ہڈی میں خرابی کے باعث کمر میں درد کی شکایت سامنے آئی ہے۔ پمس کا میڈکل بوڈر شہباز شریف کا ایک بار پھر طبی معائنہ کر ے گا ۔ ڈاکٹرزکی جانب سے مہروں میں درد کے لیے میڈیسن کے ساتھ آپریشن بھی تجویز کیاجاسکتا ہے ۔ شہباز شریف کو کمر میں تکلیف کی شکایت پر گزشتہ رات ایم آرآئی کیلئے پمس لایا گیاتھا۔