رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف پرویز الہیٰ کی اپیل منظور
اسلام آباد( نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوے کیس عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا سابق وزیر اعلی پنجاب چودہری پرویز الہی کی سپریم کورٹ کے بحریہ ٹاون کیس میں دیئے گئے فیصلے کے خلاف اپیل پر چیف جسٹس نے ان چیمبر سماعت کی چوہدری پرویز الہی نے راولپنڈی کے محکمہ جنگلات کی زمین کی فروخت میں اپنے کردار سے متعلق درخواست دائر کی تھی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ جنگلات کی اراضی بحریہ ٹاون کو منتقلی میں ان کا کردار نہیں تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی تھی چیف جسٹس نے رجسٹرار کے اعتراضات کو ختم کر کے اپیل کو سماعت کیلئے منظور کر لیا اپیل آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقررہو گی۔