صحافی کے سوال پر فیصل واوڈا کا سخت جواب، پریس کانفرنس میں بدمزگی وفاقی وزیر ادھوری چھوڑکر چلے گئے
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کو تلخ جواب دیئے جانے پر پریس کانفرنس میں موجو دصحافیوں نے پریس بریفنگ کا بائیکاٹ کردیا۔ بد ھ کو پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد اور ٹھیکے کے معاملات کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران سوال و جواب کے سیشن میں سینئر صحافی نے فیصل واوڈا سے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین شہباز شریف پر تنقید کے حوالے سے سوال کیا جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ میں آپ کا مائیک اٹھا کر سائیڈ پر رکھ دوں گا، آپ جیسے بزرگ صحافی سے اس طرح کے سوال کی امید نہیں کرسکتا تھا۔ وفاقی وزیر کے اس تلخ رویے پر تمام صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔ فیصل واوڈا نے اپنے رویے پر معذرت بھی کی تاہم صحافیوں کا احتجاج جاری رہا، جس کے باعث فیصل واوڈا پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔
ادھوری