فیصل ووڈا کو پی اے سی اجلاس میں بلایا ہی نہیں گیا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے پی اے سی میں شمولیت کے بارے میں بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل واڈا کی قابلیت اور منفی رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو اجلاس میں بلایا ہی نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا پہلے پی اے سی کا قاعدہ و قانون پڑھ لیں تاکہ مستقبل میں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اپنی عزت بڑھانے کے لئے "نقلی دعوت ناموں" سے گریز کریں کیونکہ ان کو اجلاس میں مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا۔ فیصل واڈا صاحب تکلیف میں مبتلا ہونے سے پہلے نوٹس پڑھ لیتے تو جان لیتے کہ سیکرٹری کو کمیٹی نے بلایا ہے وزیرکو تکلیف نہیں دی گئی۔ دھاندلی سے جیت کر آنے والے فیصل واڈا پارلیمنٹ اور کراچی میں موٹرسائیکل پر گھومنے کے درمیان فرق کو نہیں سمجھ سکتے۔
مریم اورنگزیب