دبئی فلیٹ: علیمہ خان کو جرمانہ ادا کرنے کیلئے 13جنوری تک مہلت
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو دبئی فلیٹ پر عائد ٹیکس اور جرمانے کی مد میں 2کروڑ 94لاکھ روپے ادائیگی کےلئے 13جنوری تک مہلت دیدی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے علیمہ خان کو دبئی فلیٹ چھپانے اور کرائے کی آمدن پر 2کروڑ 94لاکھ روپے ٹیکس اور جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ایف بی آر کی جانب سے علیمہ خان کو فلیٹ چھپانے پر سو فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ علیمہ خان ایف بی آر کو اپنے ذرائع آمدن کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں۔ علیمہ خان کی جانب سے 13جنوری تک مہلت مانگی گئی تھی جو انہیں دیدی گئی ہے۔
مہلت