• news

پنجا ب حکومت کا حمزہ شہباز کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ، اپوزیشن کو آگاہ کردیا


لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی نے حکومت پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا حکومت نے حتمی فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے اپوزیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا تاہم اس حوالے سے وزیر قانون قائد حزب اختلاف سے رابطہ بھی کریں گے۔ چیئرمین پی اے سی کا معاملہ طے پانے کے بعد پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل بھی شروع ہو جائیگا۔ اپوزیشن کے ساتھ معاملات کو نمٹانے میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے اہم کردار ادا کیا اور حکومتی بنچوں میں موجود اپوزیشن لیڈر کی بطور چیئرمین پی اے سی کی مخالفت کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
حمزہ شہباز/ پی اے سی

ای پیپر-دی نیشن