• news

مقبوضہ کشمیر المیہ بن چکا‘ بھارت کو انسانیت کیلئے میں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہو گی : فواد چوہدری

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کو انسانیت کے لئے میں نہ مانوں کی ضد چھوڑ نا ہو گی‘ ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا مقبوضہ کشمیرانسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکاہے۔ بھارت کومیں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی۔ ان کا کہناتھا کہ بھارت کو سیاست سے ہٹ کر انسانیت کیلئے سوچنا ہو گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تومٹ جاتا ہے۔

فواد چودھری

ای پیپر-دی نیشن