اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کیلئے قائم کمشن جلد کام کا آغاز کریگا
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ ) وزارت داخلہ کی سرپرستی میں وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے لیے قائم کمیشن جلد کام کا آغاز کر ے گا اور 6 ماہ میں کام مکمل کر کے 2040 تک کیلئے سفارشات حکومت کو پیش کر دے گا۔ کمیشن وزیر اعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ کے علاوہ غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارتوں اور سوسائٹیوں کی ممکنہ ریگولرائزیشن کا بھی جائزہ لے گا۔