• news

ایٹمی معاہدہ کا تحفظ، ایران کیساتھ تجارتی ضمانت ضروری ہے: یورپی پونین

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھنے کے لئے اس بات کی ضمانت فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کی خواہاں کمپنیوں کو کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ فیڈریکا موگرینی نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین، عالمی برادری کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تاکہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ کیا جا سکے اس لئے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی اپنی مسلسل 14رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کر چکی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا ہے۔ انہوں نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد، اس کے تحفظ اور ایران کے ساتھ تجارت شروع کرنے کی خواہاں کمپنیوں کو ضمانت فراہم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن