• news

چیئر مین پیاف کی ٹائون شپ انڈسٹریز کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ ( پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیرنے لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات2019 کیلئے نومنتخب عہدیداران میاں خرم الیاس چیئرمین ایل ٹی آئی اے، حافظ عمران حمید کو سینئر وائس چیئرمین اور مس مہوش احمد کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیداران صنعتکار برادری کے نمائندہ ہیں اور صنعتکار و تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں وہ بطور عہدیدار اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے پیاف کے ساتھ ملکر صنعت و تجارت سے وابستہ مسائل کو احسن طریقہ سے حل کروائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن