• news

اداکار عاصم بخاری کی سالگرہ پرادبی بیٹھک میں تقریب

لاہو ر(کلچرل رپورٹر)پرائیڈ آف پرفارمنس سینئر اداکار عاصم بخاری کی 75ویں سالگرہ الحمرا میں ادبی بیٹھک میں منائی گئی جس میںمختلف فنکاروں نے شرکت کی اور عاصم بخاری کے ساتھ کیک کاٹا۔تقریب میں لاہورآرٹس کونسل کے چیئرمین توقیر ناصر،سینئر اداکار مسعود اختر، جاوید رضوی،پرویز کلیم،اقبال راہی، ڈاکٹر ایم ابرار،سید فراست بخاری، سید سہیل بخاری،اقبال بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن