• news

آفریدی نے میری ٹیم میں شمولیت رکوائی:سلمان بٹ کا الزام

لاہور (سپورٹس ڈیسک) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات عائد کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ 2010ء میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے تحت ملنے والی سزا پوری ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2016ء کیلئے قومی سکواڈ میں میری شمولیت کے روکا۔سلمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس وقت کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بلایا اور نیٹ پریکٹس کروا کر فٹنس کا جائزہ لیا۔ن کا کہنا تھا کہ وقار یونس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوں تو میں نے کہا کہ بالکل تیار ہو۔ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا مگر پھر آفریدی، جو اس وقت ٹیم کے کپتان تھے، نے مداخلت کرتے ہوئے ٹیم میں میری شمولیت رکوا دی۔

ای پیپر-دی نیشن