• news

اولمپئن نوید عالم کا پی ایچ ایف کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری کی تعیناتی پرتحفظات کا اظہار

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پی ایچ ایف کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری ایاز محمود کی تعیناتی پر سابق اولمپئین نوید عالم نے اعتراض اٹھا دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد شدید بحران کا شکار ہے۔ نوید عالم کا کہنا تھا کہ ایاز محمود کی تعیناتی فیڈریشن کے قانون کے متصادم ہے، ایسوسی ایٹ سیکرٹری کے لیے کانگرنس کا ممبر ہونا لازم ہے، مشیروں نے صدر پی ایچ ایف سے غلط فیصلہ کروا کے متنازع بنانے کی کوشش کی ہے، ہاکی کی بحالی کے لیے فیصلے قانون کے مطابق کرنا ہوں گے۔ آئند ہونے والے کانگرنس کے اجلاس میں سیکرٹری کے انتخاب سمیت قومی کھیل کی بہتری کے لیے ممبران سے مشاورت مکمل کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن