• news

فیصلہ کرنا ہوگا ایشین یا ماڈرن ہاکی کھیلنی ہے:ایاز محمود

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نامزد ایسوسی ایٹ سیکرٹری نے گذشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فیڈریشن کے معاملات کو دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپیئن ایاز محمود کا کہنا تھا کہ میرا تقرر آئین اور قانون کے تحت ہوا ہے جس کا آئین صدر پی ایچ ایف کو اختیار دیتا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگرس کا اجلاس سات سے دس روز میں مشاورت کے بعد بلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے لگائے جانے والے کیمپ کے لیے کوچز کی تعیناتی میرے آنے سے پہلے کی ہے جس کا جائزہ لیا جا ئے گا۔ پی ایچ ایف کو آئین کے تحت چلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک باقاعدہ سیکرٹری پی ایچ ایف کی تعیناتی نہیں ہوتی تمام معاملات کو بطور قائم مقام سیکرٹری دیکھوں گا۔ ایاز محمود نے کہا کہ صدر سمیت ہم سب ہاکی کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے پہلے اگر کوئی غلطیاں ہو گئیں ہیں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ پہلے روز سابق اولمپینز سے بھی میری مشاور ت ہوئی ہے جس میں اس بات پر غور کیا گیا ہے کہ اس بات کا فیصلہ کر لیا جائے تو ہم نے کونسی ایشین یا ماڈرن ہاکی کھیلنی ہے۔ ماڈرن ہاکی کھیل کھیل کر ہماری ہاکی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ ایشین اور ماڈرن ہاکی کو مکس کر کے قومی کھیں بہتری لائی جائے گی۔ کوشش کریں گے کہ نئی ٹیم اور کوچز کو لا کر دوبارہ ہاکی کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے ، کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم دینے کی ضرورت ہے، جو غلطیاں پندرہ سال سے کر رہے ہیں ان پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن