• news

پاکستانی ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے:مجاہد جمشید

لاہور(نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹر و کوچ مجاہد جمشید کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کم بیک کر سکتی ہے۔سینئر کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پروفیشنل ازم کا مقابلہ ہو گا۔ پاکستانی کرکٹرز مشکل حالات کے مطابق ڈھالنے میں زیادہ وقت لیتے ہیں۔ کوچنگ سٹاف شان مسعود اور بابر اعظم پر محنت کرے تو یہ اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔ شان مسعود کی تکنیک زیادہ اچھی لگی ہے۔ پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں محمد عباس کے نہ کھیلنے اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ناکام رہنے سے بھی مسائل پیدا ہوئے گذشتہ کچھ عرصے میں پاکستان ٹیم کی کامیابیوں میں ان دونوں باولرز کا کردار سب سے نمایاں رہا ہے اگر یہ دونوں باہر ہو یا ناکام ہو جائیں تو ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہونا بڑی بات نہیں ہے۔اسد شفیق پر دباو نہیں آنا چاہیے۔ اظہر علی کو اپنا کردار نبھانا ہو گا۔ بیرون ملک دوروں بالخصوص مشکل حالات میں سینئر کرکٹرز پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اظہر علی پرفارم کرتے ہیں تو ڈریسنگ روم میں اچھا پیغام جائے گا۔ سرفراز احمد کو اپنی بیٹنگ فارم کی بحالی پر کام کرنا ہو گا اگر وہ رنز نہیں کرتے تو انکی کپتانی بھی متاثر ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن