آشیانہ کیس، شہباز شریف دیگر ملزموں کی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع، 3 کے وارنٹ جاری،اپوزیشن لیڈر کے کمردرد میں شدت
لاہور+ اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے +خصوصی نمائندہ) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کیس میں ملوث تمام ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع کر دی جبکہ پیش نہ ہونے پر تین ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ، شہباز شریف کے وکیل اور دیگر 8 ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں بھی فراہم کر دی گئیں۔ فواد حسن فواد ،احد چیمہ، شاہد شفیق ،امتیاز حیدر اور بلال قدوائی سمیت 8ملزموں کو پیش کیا گیا۔ دوسری طرف شہبازشریف کے کمرکا درد شدت اختیارکرگیا۔ جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔ ڈاکٹروںکی جانب سے شہبازشریف کومکمل آرام کی سخت ہدایت کی گئی ۔شہبازشریف نے قانون وانصاف سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی لیکن انہوں نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے معذرت کرلی۔
آشیانہ کیس
نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم ندیم ضیاء فرار اور اسکے گھر کو تالے لگے ہیں جبکہ کامران کیانی اور خالد حسین بھی مفرور ہیں۔ جس پر عدالت نے کامران کیانی، خالد حسین اور ندیم ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان تمام افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ شہباز شریف کیوں پیش نہیں ہوئے۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہباز شریف اسلام آباد میں موجود ہیں ،پبلک اکاﺅنٹس اور لاءکمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کرنا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے عدالت میں شہباز شریف کے پروڈکشن آڈر جمع کروائے گئے۔ عدالت نے کہاکہ شہباز شریف کا راہداری ریمانڈ صرف اسمبلی سیشن کے ختم ہونے تک دیا تھا، شہباز شریف کو اسکے بعد کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف کے پروڈکشن ارٓڈر اسپیکر قومی اسمبلی جاری کرسکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کورٹ اس طرح اندھیرے میں نہیں رہ سکتی۔ عدالت نے احد چیمہ، بلال قدوائی، امتیاز حیدر وغیرہ کو 10جنوری کو دوبارہ احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) شہبازشریف کے کمرکا درد شدت اختیارکرگیا۔ جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔ ڈاکٹروںکی جانب سے شہبازشریف کومکمل آرام کی سخت ہدایت کی گئی ۔ شہبازشریف نے قانون وانصاف سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی لیکن انہوں نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے معذرت کرلی۔ گزشتہ روز بھی ڈاکٹروں نے شہبازشریف کے مہروں کا معائنہ کیا تھا اورفزیوتھراپی کی تھی اورایم آرآئی ٹیسٹ میں شہباز شریف کے مہروں میں تکلیف کی علامات پائی گئی تھیں۔
شہباز شریف