• news

افغان شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی پاکستان نے نام ویزا آن آرائیول کی فہرست سے نکال دیا

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان نے افغانستان کا نام ویزہ آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیاہے جس کے بعد اب افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے،جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کا نام ویزہ آن آرائیول کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔ اس وقت 24 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دی جاری ہے۔ عصمت اللہ جونیجو کا کہنا تھا افغان شہریوں کو ایئر پورٹ پر ویزا کے اجرا کا عمل بھی روک دیا گیا ہے، افغان شہری اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے، ان کی ایئر پورٹ پر فارم سی کے ذریعے انٹری کی جائے گی، ان کی جانب سے قیام پرمٹ کی واپسی پر ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او اور تھانے کو فراہم کی جا ئے گی۔

افغان / پابندی

ای پیپر-دی نیشن