• news

پاکستان سمیت 7 ممالک کی فوجی مشقوں میں حصہ لےں گے: روسی وزارت دفاع

ماسکو(آئی این پی/شِنہوا)روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ رواں سال روسی فوج7بین الاقوامی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لےگی۔ روسی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اعلان کے مطابق، روسی فوج میں بین الاقوامی فوجی تعاون کے منصوبے کے تحت مصر،بھارت، منگولیا اور تاجکستان میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کرے گی۔ اس کے علاوہ، روس کے جنوبی علاقے کی فوج روسی شوٹنگ رینج میں الجزائر اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ فوجی مشقیں کرے گی۔ یاد رہے کہ 2018میں روس نے مصر، بھارت، پاکستان اور منگولیا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ متعدد بین الاقوامی مشترکہ فوجی مشقیں کی تھیں۔

فوجی مشقیں

ای پیپر-دی نیشن