آرمی چیف کا ماڑی پٹرولیم ہیڈ آفس کا دورہ معیشت میں کردار کو سراہا
راولپنڈی (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو ماڑی پٹرولیم کمپنی لمٹیڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں کمپنی کے انتظام اور متعلقہ شعبوں میں کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران بتایا گیا کہ ماڑی پٹرولیم ملک میں گیس مہیا کرنے والی دوسری بڑی کمپنی ہے جس کی روزانہ تیل کی پیداوار 1لاکھ بیرل ہے۔آرمی چیف نے ایم پی سی ایل کی قومی معیشت میں کردار کو سراہا اور خصوصی طور پر ان کے کاروبار اور معاشرے میں تعلیم اور کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے کردار کی تعریف کی ۔ قبل از یں ہیڈ آفس آمد پر مینیجنگ ڈائریکٹر ایم پی سی ایل لیفٹینینٹ جنرل (ر)اشفاق ندیم احمد نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف