فرانزک سائنس ایجنسی میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنیکا اعلان‘ وسائل کم نہیں ہونے دینگے : عثمان بزدار
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، وزےراعلیٰ نے فنگر پرنٹ لیب، فائر آرمز سیکشن ،کرائمز سین لیب اور ڈی این اے لیبارٹری کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کرائمز سین ایریا اور فائرنگ رینج کا بھی دورہ کیا۔ وزےراعلیٰ نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی زےر تعمےر عمارت کا بھی جائزہ لےا اورعمارت کو جلد مکمل کرنے کےلئے ضروری ہداےات جاری کےں۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کریمنل انویسٹی گیشن اور دیگر کیسوں کی تفتیش میں فرانزک لیب اہم کردار ادا کر رہی ہے اور جرائم کا سراغ لگانے اور فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے اس ادارے کی اہمےت نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان مےں مسلمہ ہے۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہے اورجرائم کے شواہد کی تصدےق کےلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر جلد تعینات کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو اس ضمن میں سمری بھجوانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کیلئے فوری سمری بھجوائی جائے۔وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ سائنسدانوں اور عملے کے الاﺅنسز میں اضافے کیلئے بھی کیس تیار کرکے بھیجا جائے۔ ہماری حکومت آپ کے ساتھ ہے اورآپ کے جائز مطالبات حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو ہر طرح کی معاونت فراہم کریں گے اوروسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرےمنل جسٹس کے نظام مےں بہتری کےلئے پراسکےوشن اور پولےس کے افسروں و اہلکاروں کی تربےت پر توجہ دی جائے اورانویسٹی گیشن پولیس کے ریفریشر کورسز کرانے کا اہتمام بھی کیا جائے۔ پنجاب فرانزک سائنس اےجنسی کے سیٹلائٹ سینٹرز کا دائرہ کار ضلع کی سطح تک بڑھائیں گے۔ امرےکہ،برطانےہ،ناروے ، مصر اوردےگرممالک سے بھی کےسوں کی تفتےش کےلئے نمونے فرانزک سائنس لےب مےں بھجوانا اس ادارے کی شاندار کارکردگی پر بھر پور اعتماد کااظہار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشرف طاہر نے بتایا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں 14 فرانزک ڈسپلنز کی لیبز موجود ہیںجبکہ8 ڈویژنز میں فرانزک لیب کے سیٹلائٹ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ 4 لاکھ 58 ہزار 361 کیس لیب میں آئے جن میں سے4 لاکھ 46 ہزار581 کیس کی رپورٹس جاری کی جا چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اورشجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعاکی۔عثمان بزدارنے بھکر مےں 7سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزےراعلیٰ نے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دےا۔ عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں میں مبینہ غفلت سے 2 خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
عثمان بزدار