• news

اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں نہ یمن فوج بھیجیں گے : پاکستان

اسلام آباد (آن لائن+ آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ¾ یمن میں فوج نہیں بھیج رہے ہیں۔ وزیراعظم جنوری میں ہی قطر کا دورہ کرینگے ¾ عالمی برادری بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری بند کرانے کا مطالبہ کرے ¾ کلبھوشن کا مقدمہ عدالت میں ہے ¾ عدلیہ کے احترام میں اس پر تبصرہ نہیں کریں گے ¾ سرجیکل سٹرائیک ہوئی ہی نہیں ¾بھارتی میڈیا خود اس پر بول رہا ہے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکا۔ بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہیں ¾تفتیشی افسر کی رپورٹ آنے پر معاملہ نیب کو بھجوایا جائےگا ¾ اسلم اچھو کے افغانستان میں مارے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں ¾افغان حکومت نے اس حوالے سے کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی ¾ پاکستان بنگلہ دیش کی نئی حکومت کو خوش آمدید کہتا ہے ¾امید کرتے ہیں کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دور ان بتایا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ¾مقبوضہ کشمیر میں مزید 8 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارت سے ان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری بند کرانے کا مطالبہ کرے۔ انہوںنے بتایا کہ بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے میں کرپشن کے حوالے سے کچھ رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ بلغاریہ پاکستانی سفارت خانے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہیں ¾تفتیشی افسر کی رپورٹ آنے پر معاملہ نیب کو بھجوایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق سنگا پور میں ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلایا کر مبینہ بدعنوانی پر پوچھ گچھ جارہی ہے ترجمان نے کہاکہ روم میں ہمارے سفارتخانے کے حوالے سے بھی انکوائری کی گئی ہے ¾رپورٹ میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائے گی ۔ ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن کا مقدمہ اس وقت عدالت میں ہے ¾اس حوالے سے معلومات حقائق کے برعکس ہیں ¾ہم عدلیہ کے احترام میں اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ اسلم اچھو کے افغانستان میں مارے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں ¾افغان حکومت نے اس حوالے سے کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی ¾افغانستان اس معاملہ کو واضح کرے کہ پاکستان میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر وہاں کیوں پناہ لئے ہوئے تھا۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے تعلقات کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں ¾پاکستان بنگلہ دیش کی نئی حکومت کو خوش آمدید کہتا ہے ¾امید کرتے ہیں کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔ ترجمان نے جرمن سفیر کے پاکستان کے مسائل پر ٹوئٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں موجود تمام سفیروں کو نقل و حرکت مکمل آزادی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان ویانا کنونشن کا مکمل احترام کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جرمن سفیر متعلقہ حکام کو بتا کر سفر کرتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ بھارت بات نہیں کر رہا تو اس کے ہم ذمہ دار نہیں تاہم ہماری پالیسی بہت واضح ہے ¾مقبوضہ کشمیر پہلا نکتہ ہے جس پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر انہو ں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک ہوئی ہی نہیں ¾بھارتی میڈیا خود ان دعو¶ں کی نفی کر چکا ہے۔
پاکستان

ای پیپر-دی نیشن