جرمن چانسلر سمیت سیاستدانوں اور اہم شخصیات کا ڈیٹا چوری
برلن (نوائے وقت رپورٹ) جرمن حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ چانسلر اینجلا مرکل سمیت سیاستدانوں اور اہم شخصیات سے چرائے گئے ڈیٹا کو آن لائن جاری کر دیا گیا۔ جن معلومات کو چرایا گیا اس میں گھرکا پتہ، موبائل فون نمبر، خطوط، انوائس اور شناختی دستاویزات کی نقول شامل ہیں اور انہیں ٹویٹر پر دسمبر میں جاری کر دیا گیا تھا لیکن اس کا علم حال ہی میں ہوا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جرمن آفیشلز پر ہیکرز نے حملہ کیا ہے یا پھر کسی دفتر کے شخص نے ہی ان معلومات کو افشا کیا۔
ڈیٹا