احتساب عدالت نے نیب کو شہباز شریف سے جیل میں تحقیقات کی اجازت دیدی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہباز شریف کے خلاف ریفرنس کی تیاری جاری ہے۔ جیل حکام کی جانب سے رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ عدالت نے استفسارکیا کہ کیا شہباز شریف آپ کی تحویل میں ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے جواب دیا کہ شہباز شریف سب جیل میں قید ہیں جو راولپنڈی جیل کے ماتحت ہے۔ شہباز شریف کو راہداری ریمانڈ کے لیے پولیس اہلکار مانگے گئے مگر نہیں ملے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ ذمہ داری لاہور پولیس کی تھی۔ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ شہباز شریف کو پیش کرتی۔ جیل حکام نے بتایا کہ ایس پی ہیڈکوارٹر کو اس حوالے سے لکھا مگر جواب نہیں آیا۔ عدالت نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف کا ایم آر آئی ہوا ہے اور ڈاکٹر نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ دریں اثناءلاہور کی احتساب عدالت نے نیب کو شہباز شریف کے خلاف جیل میں تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ نیب کے پراسکیوٹر نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں ایک درخواست دائر کی۔ جس میں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب نے شہباز شریف کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق شہباز شریف اور ان کی اہلیہ سے تحقیقات کرنا ہے۔ شہباز شریف کی صحت چونکہ اجازت نہیں دیتی کہ انہیں نیب آفس میں تحقیقات کے لئے بلایا جائے۔
اجازت