• news

چیف جسٹس آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس ثاقب نثار آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ دو رکنی بنچ کے دوسرے رکن جسٹس اعجازالاحسن ہونگے۔ سپریم کورٹ میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کیس پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری صحت اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیئے گئے ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پی ایم ڈی سے متعلق از خود نوٹس کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کی جانب سے درخواستوں کی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

اہم مقدمات

ای پیپر-دی نیشن