عمران خان بطور وزیراعظم اپنا نوٹیفیکیشن عوام کے سامنے لائیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطا لبہ کیا ہے کہ عمران خان کا بطور وزیراعظم، وزرا اور مشیروں کے نوٹیفیکیشنز عوام کے سامنے لائے جائیں قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان کا بطور وزیراعظم نوٹیفیکیشن جاری ہوا کہ نہیں؟خدشہ ہے ڈاکٹرفرخ سلیم کے معاملے میں جھوٹ بولنے والے بھاگ جائیں گے اور کہیں گے ہمارا تو نوٹیفیکیشن ہی نہیں ہوا تھایہ جھوٹوں کا ٹولاکل کہے گا کہ کابینہ کے تمام فیصلے ہی کالعدم ہیں کیونکہ ہمارا تونوٹیفیکیشن ہی نہیں ہوا تھا،جمعہ کو ایک بیان میں مر یم او رنگز یب نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کا کباڑہ کرنے والے یہ لوگ کل کہہ دیں گے کہ ہمارا تو نوٹیفکیشن ہی نہیں ہوا تھا اس لئے ہم اس تباہی کے ذمہ دار نہیںجس طرح ملک میں یہ لوگ اپنی نااہلی اور جھوٹ سے تباہی لا رہے ہیں ضروری ہے کہ کہ ان کے نوٹیفکیشنز قوم کے سامنے آئیںحکومت اعلانیہ اور غیراعلانیہ اپنے تمام مشیروں کو سامنے لائے قوم کو بتایاجائے کابینہ اجلاسوں میں بغیر نوٹیفیکیشن کتنے لوگ شریک ہورہے ہیں؟نوٹیفیکیشن کے بغیر کابینہ اجلاسوں میں شرکت کرنے اور کرانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائےاس طرح کابینہ اجلاسوں میں افراد کی شرکت سنگین سوالات اٹھارہی ہے نو ٹیفیکشن کے معاملے پرتحقیقات کرائی جائے، جس نے جھوٹ بولا، جعلی سازی کی یا غیرقانونی سرکاری اختیارات استعمال کئے انہیں کٹہرے میں لایاجائے۔
مریم اورنگزیب