• news

ذوالفقار بھٹو کا 91واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

ذوالفقار بھٹو کا 91واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا کیک کاٹنے کے بجائے دعا ہوگی‘طاقت کا سرچشمہ عوام کے نعرے کو حقیقت بنائیں گے: زرداری
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 91واں یوم پیدائش آج5 جنوری کو منایا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پروگرام کے مطابق جاوید اقبال آڈیٹوریم میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹنا تھا مگر ملک حاکمین کے انتقال کے باعث ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ تقریبات کو دعائیہ شکل دے دی گئی ہے۔ اب کیک کاٹنے کی بجائے دعا کرائی جائے گی، جبکہ بلاول بھٹو پیپلز لائرز فورم سے خطاب کریںگے۔ تقریب میں پیپلزپارٹی کے حامی وکلاءاور جیالوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ چیئرمین بلاول بھٹو لاہور ہائی کورٹ میں تقریب کے اختتام پر بلاول ہاﺅس لاہور کے لئے روانہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئر رہنماﺅں سے بلاول ہاﺅس میں ملاقاتیں بھی کریں گے۔ جبکہ بلاول بھٹو 6جنوری بروز اتوار صبح کراچی روانہ ہو جائیں گے۔ آن لائن کے مطابق آصف علی زرداری نے پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جنم دن پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے انسانی عزت و وقار اور آزادی کے اصول پر ثابت قدم رہتے ہوئے طاقت کے سر چشمہ عوام ہیں کے نعرے کو حقیقت کا روپ دیں گے ۔عہدیداروں اور ذیلی تنظیموں کو ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ صرف دعائیہ تقریب تک محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انتقال /ہدایت

ای پیپر-دی نیشن