غریب سے نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے عمران کے قول و فعل میں تضاد‘ عوام کو جو خواب دکھائے چکنا چور ہو گئے : بلاول
اوکاڑہ (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے جو خواب عوام کو دکھائے تھے وہ چکنا چور ہو گئے ہیں، بجلی اور سوئی گیس کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، غریب آدمی سے نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے چار ماہ کی حکومتی کارکردگی صفر ہے عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے پی پی پی میں ذوالفقار علی بھٹو شہدکی روح بولتی ہے عمران خان نے 22سالہ کوشش صرف اقتدار کے لیے کی، پر پی پی پی نے اقتدار کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے کام کیا میں انشا اللہ عنقریب پنجاب خصوصاً اوکاڑہ کا دورہ کروں گا ،جیالوں کے ساتھ وقت گزارونگا، اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے پی پی پی ضلع اوکاڑ ہ کے صدر چوہدری سجاد حسین، رہنماءو ٹکٹ ہولڈر نواب طارق خان پٹھان ،اظہار الحق طور ایڈووکیٹ، ملک شاہد سیلم نا ری ،سلمان قریشی،راﺅ رفیق ساجد ،محمد اسلم سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ سلمان تاثیر پنجاب میں رواداری اور ترقی پسند سوچ کی بلند و توا نا آواز تھے سلمان تاثیر کا خون رائیگاں نہیں جا ئے گا سلمان تاثیر کے بعدبھی زوال پسند قوتوں کا کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا ہے سلمان تاثیر پکا اور سچا جیالا تھا ۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو آج ( ہفتہ ) کو دورہ لاہور آئیں گے ، لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاءاور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا، پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ ، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سمیتی دیگر قائدین سے بھی بلاول ہاﺅس لاہور میں ملاقاتیں کریں گے ۔
بلاول