• news

کیپ ٹائون ٹیسٹ: پاکستانی بائولرز بے بس، جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 382 رنز بنا کرپاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 205 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔میزبان ٹیم نے اپنی نا مکمل اننگز 123 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی تو 26 رنز کے اضافے کیساتھ ہاشم آملہ اور بریون پویلین لوٹ گئے، دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور بیووما نے 156 رنز کی شراکت داری قائم کرکے بڑے سکور کی بنیاد رکھی، بیووما 75 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔پروٹیز کپتان نے ڈی کوک کیساتھ مل کر 51 رنز کی پارٹنرشپ جوڑی، ڈوپلیسی 103 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، انہیں بھی شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو ڈی کوک 55 اور فلینڈر نے 6 رنز بناکر موجود تھے۔ڈین ایلگر20، مارکرم 78، ہاشم آملہ 24 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ پورے دن کے کھیل میں قومی بولرز صرف 4 وکٹیں حاصل کرسکے۔شاہین شاہ آفریدی نے تین ‘محمد عامر ‘محمد عباس اور شان مسعود نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ گرین کیپس پہلی اننگز میںپوری ٹیم صرف 177 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔ واضح رہے جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن